میلاد مصطفٰی (ص) کی مخالفت کرنیوالے دین کے دشمن ہیں، علامہ مرزا یوسف حسین
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت ہفتہ وحدت عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس سلسلے میں ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ اور کراچی میں بھی میلاد النبی (ص) اتحاد بین المسلمین کے اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ مرکزی جلسہ ناظم آباد نمبر 2 میں منعقد ہوا، جس سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ جشن میلاد منانا عین عبادت اور باعث برکت ہے اور جو لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ دین اسلام کے کھلے دشمن ہیں، کیونکہ رسول اکرم(ص) دنیا بھر کے انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے اور ہمیں اطاعت خداوندی کے ساتھ دنیا میں جینے کا سلیقہ سیکھایا، آج مسلمان انہی مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلیں تو بہتر ہوگا، جنہوں نے اپنا سب کچھ قربان کرکے دین کو حیات نو عطاء کی۔ جلسے سے علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا، مصطفٰی عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سیرت طیبہ (ص)پر روشنی ڈالی