Uncategorized

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ کمالیہ سے 2 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں کارروائی کی جس کے دوران سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالے دونوں دہشتگردوں کی نشاندہی پر چک نمبر 103 گ ب میں کھدائی کر کے ڈیڑھ کلو بم، 2 ڈیٹو نیٹر اور دستی بم بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے پکڑے جانیوالے دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے جو کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button