Uncategorized

سعودی حکومت شیخ باقر النمر کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنانے پر اپنی نابودی کیلئے تیار رہے، سدرہ نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے آیہ اللہ شیخ باقر النمر اور انکے ساتھیوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کی پرزور مذمت کی ہے اور کہا ہم اس الم ناک سانحہ پر علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں اور بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ ملک گیر احتجاج کریں گے۔ مرکزی آرگنائزر نے کہا کہ نہایت اعلٰی اخلاقی خصلتوں کے مالک شیخ النمر دینی اقدار کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی سودے بازی کے قائل نہ تھے، یہی صفات ظالم و فاسد سعودی حکومت کے خلاف انکی جہادی تحریک کا سبب بنی۔ اس سے پہلے بھی 2006ء اور 2008ء میں پابند سلاسل رہے اور سخت سعودی صعوبتوں کو برداشت کیا اور آپ کو اس جرم میں کہ آپ الشرقیہ کی عوام کو حکومت کے خلاف بغاوت کی دعوت دے رہے ہیں اور اپنے علاقے آل سعود کی عملداری سے جدا کرنے کی دعوت دے رہے ہیں، قید کیا گیا۔ بہرحال سعودی حکام ان الزامات کو ثابت نہ کر پائے اور آپ کو رہا کرنا پڑا۔

2009ء میں بھی آپکو مختصر مدت کے لئے قید کیا گیا اور پھر ان جرائم کی پاداش میں شیخ النمر کو صعوبتوں اور مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا جو کسی بھی انسان کا بنیادی حق ہیں، اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے آواز اٹھانا، ظلم کے خلاف جدوجہد کرنا، آیۃ اللہ کا جرم قبیح ٹہرا۔ شیخ النمر جیسے نڈر برملا فرمایا کرتے: اے آل سعود! میں جانتا ہوں کہ آج نہیں تو کل تم مجھے گرفتار کر لو گے اور ٹارچر کرکے قتل کر دو گے، مگر جان لو کہ ہم قتل و غارت سے نہیں ڈرتے، نہ مصیبتوں سے ڈرتے ہیں۔ شھید کی جرات مندانہ اقدامات کو ہمارا سلام، شھید نے سنت حسین ؑ پر عمل کرتے ہوئے ظالم کے خلاف آواز حق بلند کی، حق تھا کہ وہ حسین ؑ کی طرح حیات جاوداں پاتے، اور جس طرح مولا حسینؑ نے اپنے پاکیزہ خون کے ذریعے یزیدیت کو نابود کر دیا، اسیطرح خون مظلوم باقر النمر حکومت آل سعود کو نابود کرے گا۔ انشاءاللہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button