Uncategorized

کراچی، حساس اداروں نے اورنگی، گلشن ، ملیر، گلشن حدید اور بفرزون میں داعش کے بھرتی سینٹروں کا سراغ لگا لیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی میں حساس اداروں نے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے بھرتی سینٹروں کا سراغ لگا لیا ہے۔ دوران تفتیش اورنگی ٹاؤن سے داعش بھرتی سینٹر کے گرفتار تکفیری دہشتگرد انچارج نے سنسنی خیز انکشاف کیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملکی سلامتی پر مامور حساس ادارے نے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہوں القاعدہ اور داعش کے شہر میں بھرتی سینٹروں کا سراغ لگا لیا۔ القاعدہ کے بھرتی سینٹر اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال، ملیر، گلشن حدید اور بفرزون میں قائم ہیں۔ القاعدہ کے ذیلی گروپ برصغیر چیٹر نے ویسٹ اور سینٹرل زون کو ہدف پر رکھا ہوا ہے۔ داعش کا ہدف شہر کے پوش علاقوں اور کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے منحرف کارندے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن سے داعش بھرتی سینٹر کے گرفتار انچارج نے مزید سنسنی خیز انکشاف کئے ہیں۔ کراچی سے اب تک 40 سے زائد لڑکے القاعدہ اور داعش کے پلیٹ فارم سے افغانستان اور شام جا چکے ہیں۔ ایک درجن کے قریب لڑکے جنگ میں مارے بھی گئے ہیں۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عالمی تکفیری دہشتگرد گرو داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے انکشاف کے بعد حساس اداروں نے کراچی میں بھی داعش اور القاعدہ کے زیر زمین نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے نے شہر میں القاعد اورداعش کے 10 کے قریب بھرتی سینٹروں کے بارے میں ٹھوس شواہد حاصل کر لیے ہیں

ذرائع نے مزید بتایا کہ القاعدہ کے بھرتی سینٹر گذشتہ کئی برسوں سے کراچی میں موجود ہیں اور ان کے ذریعے نوجوانوں کو برین واشنگ کے بعد افغانستان سمیت دیگر ممالک بھیجا جاتا رہا ہے تاہم کچھ عرصہ قبل وجود میں آنے والے القاعدہ کے ذیلی گروپ برصغیر چیپٹر نے بھی اپنا کافی اثر قائم کر لیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ القاعدہ برصغیر چیپٹر نے اپنے بھرتی سینٹر اورنگی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، بفرزون میں قائم کیے گئے جہاں پر درجنوں نوجوانوں کی برین وانشگ بھی کی جا چکی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سانحہ صفورا سے چند ماہ قبل وجود میں آنے والی بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے مقامی نیٹ ورک نے بھی شہر میں اپنا اثر و رسوخ بنانے کے لیے ایک تنظیم (کالعدم سپاہ صحابہ) کا سہارا لیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں جن میں گلشن حدید، ملیر، ڈیفنس، کلفٹن اور پی ای سی ایچ ایس دیگر علاقوں میں بھرتی سینٹر قائم کیے جہاں پر برین واشنگ کا کام انتہائی مہارت سے کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ داعش کا ہدف کراچی کے پوش علاقوں میں موجود پڑھا لکھا اور نوجوان طبقہ ہے جبکہ دیگر کالعدم تنظیموں کے عسکری تربیت یافتہ منحرف کارندے بھی اس کے ہدف میں شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں کی جانب سے مقامی نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں اور آئندہ چند روز کے دوران اہم گرفتاریاں سامنے آئیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button