Uncategorized

سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر کی پھانسی انصاف کا قتل ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں علماء سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی افسوسناک ہے، اسلامی ممالک کو لڑانا عالمی گریٹ گیم کاحصہ ہے، پنجاب داعش کی بھرتی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، مگر پنجاب کے حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کے پر کاٹنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بلا سوچے سمجھے ہر الزام پاکستان پر دھر دیتا ہے، بھارتی جیلوں میں 189 پاکستانی قیدیوں کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ داعش کا قبضہ پاکستان میں پھیل رہا ہے، حکومت تمام مکاتب فکر کے مفتیوں کی طرف سے داعش کیخلاف مشترکہ فتویٰ جاری کروائے اور اس فتویٰ کی تشہیر کی جائے، تاکہ مسلم نوجوانوں کو داعش کے چنگل میں پھنسنے سے بچایا جائے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر کی پھانسی انصاف کا قتل ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے نئے ممبران اہلیت و صلاحیت کی بنیاد پر نامزد کئے جائیں اور اہلسنّت کو عددی کثرت کی مناسب سے اسلامی نظریاتی کونسل میں مؤثر نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا پاکستان میں نیٹ ورک قائم ہونا حکومتی نااہلی ہے، اقتصادی راہداری منصوبے پر چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور نہ کئے گئے تو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچے گا، اقتصادی راہداری منصوبے کو کالا باغ ڈیم بننے سے پہلے اقدامات کرنے ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button