Uncategorized
آیت اللہ باقرالنمر کی مظلومانہ شہادت سعودی ریاست کی تشدد اور بربریت کا واضح ثبوت ہے، قاسم شمسی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا اجلاس ڈویژنل صدر محمد قاسم شمسی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ سعودی ریاست کی تاریخ انتہائی وحشت ناک ہے اور اس نے ہمیشہ مسلمانون پر ظلم وستم ڈھائے ہیں اس سے پہلے نائیجیریا میں مسلمانوں کا قتل عام اور سعودی عرب میں آیت اللہ باقرالنمر کی شہادت میں امریکہ و اسرائیل جیسے سازشی عناصر ملوث ہیں۔ اُنہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کی جانب سے اس وحشیانہ تشدد اور ظلم کے خلاف عالمی اسلامی برادری میں آواز اُٹھائے۔ اجلاس میں ڈاکٹر عاصم حسین سرانی، حسن سجاد، موسی کاظم، عامر شہزاد اور دیگر کابینہ کے افراد نے شرکت کی