Uncategorized

کراچی ، کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے 2 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عالمی تکفیری گروہ لشکر جھنگوی کے دوتکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار تکفیری دہشتگرد 2014ء میں نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملے میں بھی ملوث ہیں، جس میں 3 کارکنان ہلاک ہوئے تھے۔ ڈی آئی جی کراچی غربی فیروز شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ناظم آباد پولیس نے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت ثاقب اور نوید کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی سے ہے، یہ گروپ 2014ء سے کراچی میں اپنی کارروائیوں میں ملوث تھا، کراچی کا امن سبوتاژ کرنے میں اس گروپ کا بہت بڑا کردار تھا، دہشتگرد مختلف ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے ماسٹر مائند بھی ہیں، اس گروپ کے زیادہ تر ارکان کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، جبکہ ان کے ساتھیوں میں کاشف، عمران، سرفراز، جاوید آفریدی، ریحان، کامران، قاری رشید اور قاری محسن بھی شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہے۔

فیروز شاہ نے بتایا کہتکفیری دہشتگردوں ثاقب اور نوید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2014ء میں ناظم آباد میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کرکے 3 کارکنوں کو ہلاک کیا تھا، یہی دہشتگرد شہر میں فرقہ وارانہ طور پر پولیس اہلکاروں اور دیگر اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں، جن میں 7 پولیس اہلکار اور دیگر 6 افراد بھی شامل ہیں، دہشتگردوں کے قبضے سے جو اسلحہ ملا ہے، اسی اسلحے سے ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کے لئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے بھی دو مختلف واقعات میں ملوث ان کلرز کی گرفتاری پر انعام کا اعلان کر رکھا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button