Uncategorized

پاکستان ایران سعودیہ کشیدگی کم کروانے میں کردار ادا کرے، اعجاز ہاشمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امت مسلمہ کی تقسیم سے یہودی ایجنڈے کی تکمیل ہوگی، دونوں ممالک کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیئے، او آئی سی کی موجودگی میں 34 ممالک کے اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے شیعہ عالم دین آیت اللہ باقرالنمر کو سزائے موت دینا افسوسناک ہے، سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانے کا یہ کوئی طریقہ نہیں، سیاسی مسائل کو سیاسی انداز سے ہی حل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ عرب ممالک میں جمہوری حقوق کی تحریکیں چل رہی ہیں مگر انہیں پرامن رکھنا اور سیاسی آزادیاں دینا متعلقہ ممالک کے حکمرانوں کی دانشمندی اور سیاسی بصیرت کا امتحان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے مختلف بے جا پابندیوں سے اہل سنت کو بھی شکایات ہیں، روضہ رسول پر نعت پڑھنے اور عید میلادالنبی کے انعقاد پر پابندی افسوسناک ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ایٹمی قوت اور مضبوط فوج کا حامل پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کروانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، ایران ہمارا ہمسایہ اور پرانا ساتھی ہے جبکہ سعودی عرب میں عقیدت کا مرکز حجاز مقدس ہے، شیعہ سنی مسلمانوں کے مسلمہ فرقے اور اسلام کے دو بازو ہیں، ان کے درمیان صدیوں پرانے اختلافات کو سیاسی رنگ دینے اور اس بنیاد پر فرقہ واریت پھیلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button