پاکستانی شیعہ خبریں

داعش اور بوکو حرام جیسے دہشتگرد گروہ امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے بنائے گئے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دین اسلام نے خواتین کو وہ تمام حقوق دئیے ہیں جو ایک مھذب ترقی یا فتہ معاشرے کے لئے ضروری ہیں۔ انبیاء الہی اور اسلام کی تاریخ خواتین کے کردار کے بغیر نا مکمل ہے، حضرت آسیا،حضرت مریم، حضرت خدیجہ، حضرت فاطمہ الزہراء اور حضرت زینب کبریٰ کا عظیم کردار نا فقط خواتین کے لیے بلکہ پوری بشریت کے لیے رہنما ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونزم کی شکست کے بعد عالمی سامراج خصوصاً امریکہ اپنے انسان دشمن منصوبوں کی راہ میں دین مقدس اسلام کی انقلابی تعلیمات کو رکاوٹ سمجھتا ہے۔ لہذٰا عالمی سامراج نے خالص محمدی اسلام کے خلاف سازشوں کا جال بچھایا ہے۔ اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنا اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانا CIA اور موساد کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ جسے امریکہ اور اسرائیل اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مکمل کرنا چاہتے ہیں، داعش اور بوکو حرام جیسےعالمی تکفیری دہشتگرد گروہ  امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں، ان کے درمیان صدیوں سے اسلامی اخوت اور بھائی چارہ کا رشتہ قائم ہے۔ بھائیوں کو آپس میں لڑانے کا سامراجی منصوبہ ناکام ہوگا۔ تاریخ ان مجرموں کو کبھی معاف نہیں کرے گی جو آج سامراجی ایجنٹ بن کر امت کو لڑا رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button