Uncategorized

مسلمانوں میں ایران سعودیہ کشیدگی پر تشویش پائی جاتی ہے، علامہ ساجد میر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ساجد میر نے کہا ہے کہ سرزمین حرمین کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ جائے گا، پاکستان کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ثالث کا کردار ادا کرے۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد میر نے کہا کہ مشکل حالات میں اختلافات اور مسائل کا پرامن طریقے سے حل کیا جانا امتِ مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش پائی جاتی ہے، اس صورتحال میں تکفیری دہشتگرد اور فرقہ پرست عناصر مسلم امہ کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں مشکل کی اس گھڑی میں مسلمانوں کے اتحاد کے لئے تمام اختلافات کا پُرامن حل نکالنا ہوگا، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے مسئلہ کا کوئی سیاسی حل نکل نکالنا چاہیے۔ علاوہ ازیں علامہ ساجد میر نے 10 جنوری بروز اتوار کو لاہور مرکزی دفتر میں پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی پر غور اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button