Uncategorized

پنجاب میں عالمی دہشتگرد گروہ داعش کا کوئی وجود نہیں، آئی جی پنجاب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کہیں بھی عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا کوئی وجود نہیں۔ لاہور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پردہشتگرد گروہ داعش کی پرکشش ترغیبات سے متاثر ہو کر چند لوگ داعش میں شامل ہونے کیلئے شام گئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید لوگوں کی داعش میں شمولیت کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس حساس اداروں کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی طور پر دہشتگرد گروہ داعش کا پنجاب میں کوئی وجود نہیں، داعش سمیت کسی بھی تکفیری  دہشت گرد تنظیم کو پنجاب میں جنم لینے نہیں دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس مکمل طور پر چوکس ہے، سپیشل برانچ کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر خفیہ اداروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے، پولیس فورس اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، دہشت گردی کا ناسور ختم کر کے ہی دم لیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button