Uncategorized

چھوٹے جہازوں کے ذریعے دہشتگردی کا خدشہ، لاہور پولیس نے والٹن ایئرپورٹ بند کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور میں چھوٹے فوکر طیاروں کی مدد سے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حساس ادارے کو اطلاع ملی ہے کہ تکفیری دہشتگرد پرائیویٹ فلائنگ کلب کے طیارے کو دہشتگردی میں استعمال کر سکتے ہیں۔ دہشتگردی کی اطلاعات کے بعد نصیر آباد پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے والٹن ایئرپورٹ انتظامیہ کو ٹریننگ کیلئے جہاز اڑانے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او نصیر آباد خالد احمد نے پولیس کی گاڑیاں لے جا کر رن وے پر کھڑی کر دیں اور پرائیویٹ فلائنگ کلب کو جہاز اڑانے سے روک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے نجی فلائنگ کلبز کے چھوٹے جہاز ہر وقت یہاں کھڑے رہتے ہیں، ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کوئی سکیورٹی موجود ہے اور نہ ہی سکیورٹی کے کوئی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تکفیری دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس کا کہنا ہے کہ والٹن ائیرپورٹ سے تب تک نجی فلائنگ کلب کو ٹریننگ کیلئے جہاز نہیں اڑانے دیئے جائیں گے جب تک سیکیورٹی کے انتظامات بہتر نہیں کئے جاتے۔ ذرائع کے مطابق والٹن ایئرپورٹ پر سکیورٹی نہ ہونے کے باعث کوئی بھی رن وے پر کھڑے جہازوں تک آسانی سے پہنچ سکتا ہے اور جہاز کو اپنی مرضی کے ہدف سے ٹکرا سکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button