Uncategorized

دہشتگرد داعش، حکمران اور کرپشن ملک کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دہشتگرد داعش، حکمران اور کر پشن ملک کےلئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، حکمران خود نیشنل ایکشن پلان میں رکاوٹ ہیں۔ ملک میں امن کا کریڈٹ پاک افواج اور آپریشن ضرب عضب کو جاتا ہے۔ ملک میں جب بھی احتساب کا شفاف نظام قائم ہو جائیگا، 90 فیصد سیاستدان جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ سانحہ مہناج القران کے ذمہ داروں کو سزا دلانے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی اور جدوجہد سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی نظام اتنا کرپٹ ہو چکا ہے کہ جسکی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اگر الیکشن کمیشن کی بات کی جائے تو اسکو اپنے فائدے کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو کرپٹ حکومتی نظام سے نجات دلانی ہے، تو اس کے لئے سب سے پہلے ملک میں انتخابی نظام کو شفاف کرنا ہوگا، کیونکہ جب تک شفاف انتخابات کے ذریعے عوامی نمائندے اسمبلیوں میں نہیں آئیں گے۔ ملک میں کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور کرپشن، لوٹ مار اور کرپشن سمیت دیگر مسائل عوام کا مقدر بنے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان کو تکفیری دہشت گردوں کے ہمدرد حکمرانوں نے سلیکشن پلان میں بدل دیا ہے۔ حکومت کے اندر حکومت اور ریاست کے اندر ریاست قائم ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button