Uncategorized

حقیقی امن کیلئےتکفیری دہشتگردوں کو علمی، فکری اور نظریاتی محاذوں پر شکست دینا ہوگی، ڈاکٹر حسن محی الدین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی سیرت و تعلیمات خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی ضامن ہیں، آپ ﷺ نے چرند پرند حتٰی کہ جمادات اور نباتات تک کے تحفظ کا حکم دیا ہے۔ افسوس آج ان کی محبت کے دعویدار ایکدوسرے کے گلے کاٹ رہے ہیں۔تکفیری دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، امن عالم کیلئے تمام امن پسند قوتوں کو متحد ہو کر بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ میدان عمل میں اترنا ہوگا، چونکہ دہشت گردی کی ہر دوسری واردات کا تعلق اسلام اور پاکستان سے جا نکلتا ہے، اس لئے ہمیں پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔تکفیری دہشت گرد گروہ اپنے مکروہ مقاصد اور مذموم عزائم کو اسلام کے تصور جہاد سے نتھی کرتے ہیں، وہ قرآنی آیات، احادیث نبویہ اور فقہی عبارات کو سیاق و سباق سے کاٹ کر اسلامی مصادر سے ناآشناء سادہ لوح مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کو متاثر کرتے ہیں۔

ملک میں حقیقی امن کیلئے ضرب عضب کے ساتھ ساتھ تکفیری دہشت گردوں کو علمی فکری اور نظریاتی محاذوں پر بھی شکست دینا ہوگی۔ اپنی تعمیری روایات کے مطابق تحریک منہاج القرآن نے ضرب علم و امن کی صورت اس عظیم ذمہ داری کو پورا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے ایک معروف ہوٹل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ایک پروقار امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندہ سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پچھلے 34 سالوں سے انتہاء پسندی، تنگ نظری، فرقہ واریت اورتکفیری دہشت گردی کے خلاف علمی میدانوں میں مصروف عمل ہیں۔ اس عالمی فتنے کی سرکوبی کیلئے آپ کی درجنوں کتب عالمی شہرت پاکر کئی ممالک میں نصاب کا درجہ حاصل کر چکی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button