رسول اکرم ﷺ اور اہلبیت اطہار کی تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور معروف عالم دین مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ رسول اکرم(ص) اور اہلبیت اطہار کی تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، کیونکہ آپ خدا کے برگزیدہ بندے اور رسول(ص) ہونے کے ساتھ ساتھ ایسی عظیم شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے کٹھن اور سخت حالات میں خداوند تعالٰی کا پیغام انسانوں تک پہنچایا، بعد ازاں آپ کی اولاد اور اہلبیت اطہار نے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، آج اس پر آشوب دور میں اسی عزم و حوصلے کے ساتھ جینے کی ضرورت ہے، جو شہدائے کربلاء اور ان کے اصحاب کا تھا کیونکہ آج ہر طرف قتل و غارت گری کا بازار گرم ہونے کے ساتھ ساتھ بے راہ روی، کرپشن، قتل و غارت گری، فرقہ واریت اور اقرباء پروری عروج پر ہے، ایسے میں ہمیں ان ہی مقدس ہستیوں خصوصاً دامن رسول(ص)سے وابستگی اختیار کرنا ہوگی، تاکہ نامسائد حالات کا مقابلہ کیا جاسکے