پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت بلتستان کے عوام اپنے صوبے کیلئے مکمل آئینی اختیار چاہتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے صوبے کے لئے مکمل آئینی اختیار چاہتے ہیں، جس کے لئے انہوں نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ مگر گلگت بلتستان کے عوام کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی کا حق دینے کی بجائے نواز لیگ نے اس صوبے کی تقسیم پہ کام شروع کیا ہے جسے جی بی کے عوام رد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ہردور میں حق تلفی ہوئی اور اسے سرزمین بے آئین بنایا گیا۔ لہذا اب وقت آچکا ہے کہ ان کے زخموں پر نمک پاشی کی بجائے ان کے جائز آئینی حقوق تسلیم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں قوموں کے اوپر اپنی مرضی مسلط کرنا اور ان کے اوپر جبر سے فیصلے کرنا حیرت انگیز ہے، ہم گلگت بلتستان کے محروم اور مظلوم عوام کی جمہوری اور آئینی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما میر اکبر مینگل کو کامیاب اے پی سی کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حقوق اور صوبے کے عوامی مسائل کے لئے آواز بلند کرنا سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے۔ بی این پی مینگل نے بروقت آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کرکے بلوچستان کے مسائل اور خدشات کو اجاگر کیا ہے، جو کہ قابل تعریف عمل ہے، ملکی سیاسی قیادت بلوچستان کے خدشات کا ازالہ کرے۔ اس موقعہ پر میر اکبر مینگل نے علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے ہر فورم پر بلوچستان کے حقوق کی آواز بلند کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button