Uncategorized

کراچی سے آخری دہشتگرد کی گرفتاری تک جدوجہد جاری رکھیں گے، قائم علی شاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چور دروازے سے حکومت میں آنے کیلئے جمہوریت کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔ کراچی میں ملیر ڈسٹرکٹ بار کی تقریب حلف برداری کے موقع پر وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ صرف انتظار میں ہیں کہ جمہوریت کا خاتمہ ہو، اور وہ چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کوئی کام نہیں کرتی، اور ہمیں مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ہم نے ڈھائی برس میں وہ سب کرکے دکھایا، جو گزشتہ کئی برسوں سے نہ ہو سکا، ہم نے نچلے طبقے کی خدمت کی، شہر قائد میں بہت سے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے، اور کچھ اب بھی تکمیل کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، جس میں رینجرز اور سندھ پولیس کا اہم کردار رہا ہے، اور وفاقی حکومت نے بھی ہماری بھرپور مدد کی، لیکن اب علم نہیں حکومت ساتھ دے یا نہ دے، لیکن ہمارا عزم ہے کہ جب تک ایک تکفیری دہشتگرد بھی زندہ ہے، اور عوام خود کو محفوظ نہیں سمجھتے، ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، اور کراچی سے آخری تکفیری دہشتگرد کو بھی گرفتار کریں گے۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ وکلاء نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جمہوریت کیلئے جدوجہد اور آئین کی پاسداری کیلئے کلیدی کردار ادا کیا، اور مجھے امید ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے لئے بھی وکلا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے، لیکن میرے لئے سب بڑا اعزاز وکالت کا پیشہ رہا ہے، جس پر فخر ہے، کیونکہ عہدے، وزارتیں اور حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں اور وکالت کا شعبہ جاری رہتا ہے، پہلے جج کا قلم بولتا تھا، اب جج بھی بولتے ہیں اور ان کا قلم بھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین وکلاء کو بھی آگے آنا چاہئے، پہلی بار خواتین وکلاء کو 25 ایکڑ زمین دی ہے، جب مرد وکلاء کو زمین دے سکتے ہیں، تو خواتین وکلاء کے بھی ان کا حق دیں گے، خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہوں گی، تو ملک ترقی کرے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button