پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، پولیس کی کاروائی،افغان تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسپیشل پولیس یونٹ پشاور نے پشتہ خرہ کی موبائل پولیس وین پر حملے میں ملوث افغان تکفیری دہشت گرد حمید اللہ کو بورڈ بس اسٹاپ سے گرفتار کرلیا۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق خفیہ اطلاع پر بورڈ بس سٹاپ سے تکفیری دہشتگرد حمید عرف حمزاللہ ولد عبداللہ سکنہ جلال آباد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ دہشتگرد حمید اللہ نے گیارہ ستمبر 2015 کو اکیڈمی ٹاؤن میں پشتہ خرہ پولیس کی موبائل وین پر حملہ کیا تھا، جس میں کانسٹیبل اجمل خان شہید جبکہ اے ایس آئی جمال شاہ، ہیڈ کانسٹیبل طاہر اور کانسٹیبل شہزاد زخمی ہوئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button