Uncategorized

مسلم ممالک کا فوجی اتحاد ایران نہیں اسرائیل کے خلاف بننا چاہیئے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو نعرہ تکفیر نہیں نعرہ تکبیر کی ضرورت ہے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے میثاق کرپشن کر رکھا ہے، جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ قابل مذمت ہے، داعش کے معاملہ میں حکومت سنجیدہ نہیں، کوئٹہ میں پولیوں سنٹر پر خود کش دھماکہ انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشتگرد دوبارہ متحرک ہو چکے ہیں، پنجاب میں بھی کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے، ملک میں غربت نہیں غریب ختم ہو رہا ہے، حقیقی امن کیلئے دہشتگردوں کو علمی، فکری اور نظریاتی محاذ پر شکست دینا ہو گی، راہداری منصوبے کو متنازعہ ہونے سے بچانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ تھر میں انسانیت دم توڑ رہی ہے اور حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں، حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، نون لیگ کی حکومت نے انتخابی وعدے پورے نہ کرکے عوام کو مایوس کیا ہے، حکومت اقتصادی راہداری پر اتفاق رائے کیلئے اقدامات کرے، وزیراعظم اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے معاملہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں، مسلم ممالک کا فوجی اتحاد ایران نہیں اسرائیل کے خلاف بننا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button