طلبہ یونین کی بحالی سے تعلیمی استعداد بڑھے گی، انصر مہدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے سینیٹ میں طلبا تنظیموں پر عائد پابندی ہٹانے کیلئے آواز اٹھانے پر سینٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلہ یونین کی بحالی سے تعلیمی استعداد بڑھے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور میں ملاقات کرنیوالے طلباء کے ایک وفد سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا طلبا ہی وہ قوت ہیں جنہوں نے ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، طلبا یونین کی بحالی بہترین طلبا قیادت سامنے آئے گی اور ملک و قوم کی ترقی کا سبب بنے گی، چیئرمین سینیٹ اور اراکین سینیٹ طلبا یونین کی بحالی کی جہدوجہد میں اپنا حصہ ڈالنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی کے باعث طلبہ اپنے آئینی حق سے محروم ہیں، طلبہ یونین کی بحالی سے معاشرے میں جمہوری اقدار پروان چڑھنے کیساتھ ساتھ ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی اور طلبہ یونین کی بحالی موروثی سیاست کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگی۔ یاد رہے کہ جنرل ضیا الحق نے امن و امان کی بنیاد بنا کر طلبا کی مارشل لا کیخلاف تحریک کو روکنے کیلئے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین پر 9 فروری 1984 کو پابندی عائد کی تھی