Uncategorized

آئی ایس او کی مرکزی مجلس نظارت کا اجلاس، تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی کی صدارت میں آئی ایس او کی مرکزی مجلس نظارت کا اجلاس ہوا۔ مرکزی مجلس نظارت کے اجلاس میں بزرگ عالمِ دین علامہ حیدر علی جوادی (حیدرآباد سندھ) نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی مجلس نظارت کے اجلاس میں تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ آنیوالے پروگرامات پر غور کیا گیا۔ مجلس نظارت کے اجلاس کے بعد مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس مجلس عاملہ کی حتمی تاریخ فائنل کی گئی۔ اجلاس میں ادارہ میڈیا کے پانچ سالہ پروگرام، ادارہ تربیت اور ادارہ پیام عمل کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کے بعد آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او اپنے فرائض کو احسن طریقہ کیساتھ انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کا دوسرا اجلاس عاملہ پشاور میں ہوگا جس کا مقصد گذشتہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور آنیوالے 3 مہینوں کے پروگرامات ڈویژنز کو دینا ہیں، جس سے ملک بھر میں تنظیم مزید فعالیت اختیار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کی تعلیمی میدان میں استعداد کار بڑھانے کیلئے اپریل میں لاہور میں "طلوعِ فجر تعلیمی کنونشن” جبکہ مارچ میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ماہرین تعلیم، ٹیکنوکریٹ اور سینیئر حضرات لیکچر دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button