Uncategorized

ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے خطے میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے ایران سے عالمی اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے قدم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی سیاست میں مثبت تبدیلی اور خطے میں امن کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے پاکستان کا توانائی بحران ختم اور اُمت مسلمہ کا اتحاد مضبوط ہوگا۔ تہران میں اتحاد امت کانفرنس میں شرکت سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے سوا کسی ملک کو ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے پر پریشانی نہیں ہوئی اور دونوں ممالک کی پریشانی کا سبب واقفان حال سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گیس پائپ کی عالمی سطح پر بڑی مخالفت کی جا رہی تھی اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کیساتھ مل کر گیس پائپ لائن کا افتتاح بھی کیا تھا، مگر موجودہ حکومت نے عالمی دباو کے باعث اس پر کام شروع نہیں کیا، میاں نواز شریف کو چاہیئے کہ گیس پائپ لائن پر رکا ہوا کام شروع کروائیں تاکہ پاکستان کا توانائی کا بحران ختم ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button