دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں، اسلام سے جوڑنا مغربی صیہونی سازش ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ اسلام دین امن و سلامتی ہے جس کا کسی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اسے اسلام کے ساتھ جوڑنا مغربی اور صیہونی سازش ہے جس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اسی مقصد کے تحت ڈاکٹر طاہرا لقادری نے 25 کتابوں پر مشتمل نصاب امن ترتیب دیا ہے جس کے زریعے پوری دنیا میں اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری فیاض احمد وڑائچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، قاضی فیض الاسلام، راجہ زاہد فیاض، پروفیسر جاوید اختر، رائو وقار احمد، ممتاز نون، جاوید بندیشہ، علامہ عمر حیات الحسینی، مہر ناصر ترگڑ، میجر محمد اقبال چغتائی، رائو عبدالقیوم شاہین کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ چند مٹھی بھر عناصر عالمگیریت کے حامل دین اسلام کا تشخص مجروغ نہیں کرسکتے۔ مسلمان ہر کسی کیلئے سلامتی کا ضامن ہوتا ہے