Uncategorized

پاکستان کی ثالثی سے امت مسلمہ کی قوت میں اضافہ ہو گا، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ ثالثی قابل تعریف اور ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، اسے سعودی عرب اور ایران دونوں ملکوں کے درمیان صلح کیلئے ہونا چاہیے، سعودی دفاعی اتحاد کیلئے جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا تو فائدہ نہیں ہوگا۔ لاہور میں تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ایران سعودی کشیدگی میں پاکستان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، اس سے امت مسلمہ کی قوت میں اضافہ ہوگا، اختلافات کبھی بھی فائدہ مند ثابت نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ایٹمی قوت ہے، جس کے پاس بہادر فوج بھی ہے، اس کا امت مسلمہ کے ممالک احترام کرتے ہیں، 34 ممالک کے اتحاد میں شمولیت کے باوجود ثالثی خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ کامیاب اسی صورت ہوگا جب دونوں ممالک کے درمیان برابری کی سطح پر بات چیت ہوگی، اگر صرف سعودی عرب کو یقین دہانی کروائی جانی ہے اور ایران کو دبانا مقصود ہے تو اس کے فوائد کم اور نقصانات زیادہ ہوں گے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کی سفارتکاری اور قوت کا اندازہ عراق اور امریکہ کے ساتھ جنگ میں دنیا کر چکی ہے جبکہ فلسطین، شام، یمن، بحرین، نائجیریا اور دیگر ممالک کے مظلوموں کی مدد بھی اسلامی جمہوریہ کا طرہ امتیاز ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button