Uncategorized

ایران سے پابندیوں کا خاتمہ، اسرائیل تو پریشان ہے ہی سعودی عرب کی پریشانی سمجھ سے باہر ہے، معصوم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ معصوم نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی دور کرنے کا حل صرف مذاکرات ہیں، جس کیلئے عالمی سطح پر پاکستان اور چین کا کردار اہم ہے، امن پوری دنیا کی ضرورت ہے، اسلام کو مضبوط بنانا ہے تو فروعی اختلافات کو ختم کرکے مشترکہ نکات پر توجہ دینا ہوگی۔ لاہور میں جے یو پی پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ایران سے عالمی اداروں، امریکہ اور یورپی یونین نے پابندیاں مجبور ہو کر اٹھائی ہیں، جبکہ ایرانی قیادت نے اپنا کیس عالمی سطح پر اچھے انداز سے لڑا ہے کہ وہ ایٹمی صلاحیت رکھنے کے باوجود ایٹم بم نہیں بنانا چاہتے، جبکہ عالمی اداروں نے اس کی تصدیق کر دی ہے تو پابندیاں ہٹائی گئی ہیں، اس پر اسرائیل کی پریشانی اور پشیمانی تو قابل فہم ہے، سعودی عرب کیوں پریشان ہے؟ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے معاملات مذاکرات کی میز پر طے کرنے چاہیں، حج کے موقع پر سانحہ منیٰ کے بعد شیعہ عالم دین آیت اللہ نمرباقرالنمر کو سزائے موت نے دونوں ممالک کے درمیان جو حالات کشیدہ ہوئے ہیں، امید ہے کہ سعودی عرب اور ایران کی قیادت دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات کو مزید بگڑنے سے بچائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر پاکستان کی فوج پر دباو ڈال رہے ہیں کہ سعودی عرب میں بھجوایا جائے، اس کا خود سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی نوٹس لینا چاہیے اور واضح بھی کرنا چاہیے کہ ریالوں پر پلنے والے کیا فوج کو ڈکٹیٹ کروا سکتے ہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button