Uncategorized

شیخ نمر کو موت کی سزا سراسر زیادتی ہے، سردار آصف احمد علی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے حکومتی سطح پر بہت سارے ایسے معاہدے موجود ہیں، جن کے تحت ہمارے آپس میں اچھے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔ ماضی کی غلطیوں پر ہمارے لوگوں نے کھلے دل سے معذرت کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بنگلہ دیش میں سیاسی بنیادوں پر رہنماوں کو انتقام کا نشانہ بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے رکھنے والوں سے انتقام لینا کسی طور مناسب نہیں، پاکستان کو چاہیے کہ ان ناانصافیوں کے خلاف عالمی فورم میں جائے۔ عالم اسلام کو بھی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر نا چاہیے اور اصولی موقف اپناتے ہوئے امتیازات اور منفی رویوں کو چھوڑ کر حقیقت پسندی کو اپنانا چاہیے۔ اگر کوئی حکومت اپنے مخالفین کو دبانے کے لئے ان پر دہشت گردی اور ملک دشمنی کے الزامات لگا کر پھانسیوں پر چڑھاتی ہے تو یہی کام سعودی عرب نے شیخ نمر کے ساتھ کیا ہے۔ اگر ہم آج بنگلہ دیش میں غیر قانونی اور غیر انسانی سیاسی انتقام کے عمل پرسراپا احتجاج ہیں تو ہمیں شیخ نمر باقر النمر کے مسئلے پر سعودی عرب کے اقدام کو بھی غیر منصفانہ اور غیر قانی کہنے سے نہیں جھجکنا چاہیے۔ شیخ نمر کو موت کی سزا دہشت گردی کا الزام لگا کر دی گئی جو سراسر زیادتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button