پاکستانی شیعہ خبریں

چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 21 ہوگئی

 شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 21ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والا محمد ایاز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا باچا خان یونیورسٹی پر گزشتہ روز حملے میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے سانحے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے جو پشاور کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button