Uncategorized

لال مسجد میں خطبہ جمعہ کے وقت موبائل فون بند کرنا حکومت کی پسپائی ہے، قمر زمان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جب تک طاقت کے زور پر شریعت نافذ کرنے کی سوچ ختم نہیں ہوگی، دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا اسلام آباد سمیت پورے ملک باالخصوص پنجاب بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے مائنڈ سیٹ اورمحفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں، نیا خون بھی ان تکفیری دہشتگرد گروہوں میں شامل ہورہا ہے، نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چارسدہ واقعے پر وفاقی وزیر داخلہ نہ خود نظر آئے نا انکا کوئی مذمتی بیان سامنے آیا، اسلام آباد لال مسجد میں خطبۂ جمعہ کے وقت موبائل فون بند کرنامرکزی حکومت کی پسپائی ہے،وطن عزیز میں تکفیری دہشتگردوں کا راج بڑھتا جارہا ہے اور ہمارے معزز وزیر داخلہ ان تکفیری دہشتگردوں کے خلاف وہ ثبوت جمع کرنے میں مصروف ہیں کہ جو ثبوت انکے ماتحت قانون نافذ کرنے والے ادارے خود انکو متواتر پیش کرتے رہتے ہیں،لیکن کیا وجہ ہے کہ تکفیری دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے حوالے سے تما م تر واضع ثبوت موجود ہونے کے باوجود وزیر داخلہ چوہدری نثار صاحب ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔دہشتگردی کے خلاف گھر بیٹھ کر کچھ نھیں ہوگا بلکہ وزیر داخلہ کو فرنٹ پر آنا پڑے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button