Uncategorized

بلاتفریق جاری کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ بلوچ عوام امن دشمنوں اور جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھیں، کراچی آپریشن بلاتفریق جاری ہے، اور اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے عبد الحکیم بلوچ کی زیر قیادت 100 رکنی بلوچ جرگے نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی، جس میں کراچی آپریشن سے قبل اور حالیہ صورتحال کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے بلوچ جرگے کی رینجرز ہیڈ کوارٹر آمد پر انہیں خوش آمدید کہا، جبکہ جرگے کے ارکان نے رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بلوچ جرگے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن بلاتفریق جاری ہے، اور اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، جبکہ بلوچ عوام امن دشمنوں اور جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھیں، اور جرائم پیشہ افراد کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام رینجرز ہیلپ لائن پر 24 گھنٹے کارآمد اطلاعات پہنچا رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button