Uncategorized

کراچی ، کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ کے چار تکفیری دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی کے علاقے غازی گوٹھ میں پولیس اورتکفیری دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں مارے جانے والے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ کے چار تکفیری دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد بم بنانے کا ماہر تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل گوٹھ کے علاقے غازی گوٹھ میں تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ اور کارروائی میں چار تکفیری دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے تھا، اور وہ ٹارگٹ کلنگ سمیت چوبیس مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ہلاک ہونے والے تکفیری دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت جنگجو امیر اللہ محسود اور ولی خان عرف خانو کے نام سے ہوئی، جبکہ دو دہشت گردوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ امیر اللہ محسود سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا، وزیرستان کا جنگجو تھا، جبکہ خان ولی بم بنانے کا ماہر تھا۔ چاروں تکفیری دہشت گردوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی اسی علاقے میں موجود آغا خان کمیونٹی کے رہائشی علاقے الاظہر گارڈن سے آغا خان کمیونٹی کے افراد کو لیکر جانے والی بس پر عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگردوں کے حملے میں آغا خان کمیونٹی کے پچاس سے ذائد افراد ہلاک ہوئے تھے،اس سانحے کے فوری بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اپنا غیر ملکی دورہ ترک کرکے فوری کراچی پہنچے تھے۔جنرل راحیل شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مذکورہ دہشتگردی میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات بھی جاری کئے تھے،جس کے بعد سے لیکر اب تک سانحہ الاظہر گارڈن میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سانحے کے بعد بھی اس علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی سندھ حکمت بشمول سندھ پولیس اور انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button