پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، ہزار گنجی پولیس مقابلے میں 3 تکفیری دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر سیکورٹی فورسز پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کردیا ،مقابلے میں 3 تکفیری دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کا قافلہ کارروائی کے لیے جا رہا تھا، جب ہزار گنجی کے مقام پر گھات میں بیٹھے تکفیری دہشتگردوں نے انھیں نشانہ بنایا، جس کے بعد مزید نفری طلب کو طلب کیا گیا، سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس دوران 3 تکفیری دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا، تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، ہینڈ گرینیڈ اور 3 پستول برآمد کر لیے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے ہلاک دہشتگردوںکی لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ زخمی سیکورٹی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button