Uncategorized
سانحہ جیکب آباد کے زخمیوں کے ورثاء میں چیکس کی تقسیم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نو محرم کو ہوئے سانحہ جیکب آباد کے 43زخمیوں کو پانچ لاکھ اور دو لاکھ روپے فی کس کے امدادی چیک ایم این اے اعجاز جکھرانی اور کمشنر اکبر علی لغاری نے دیدیے ، تقریب میں نو منتخب نمائندے ، ڈپٹی کمشنر اور ضلع بھر کے معززین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق نویں محرم الحرام کو عزاداروں کے قافلے کے قریب ہونیوالے خود کش حملے کے43زخمی افراد کو پیر کے دن ڈپٹی کمشنر ہائوس میں امدادی چیک دینے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی اعجاز حسین خان جکھرانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ جیکب آباد میں ہوئے خودکش دھماکے میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کار گرفتار ہوچکے ہیں جلد پوری قوم کو پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا جائے