ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کی ریلی پر فائرنگ کی مذمت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف پُرامن احتجاج پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے فائرنگ اور تشدد سے 2 افراد کے شھید ہونے کے واقعے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا یہ اقدام انتہائی قابل مذمت ہے۔
وحدت ہائوس ملتان سے جاری بیان کے مطابق علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو پُرامن احتجاجی مظاہرین کے مطالبات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیئے تھا ان پر گولیاں برسانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اس افسوس ناک واقعہ کی فی الفور اعلٰی سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی نجکاری قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی۔وفاقی حکومت کو اپنے جائز حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والے نہتے لوگ بھی دہشتگرد نظر آتے ہیں لیکن جو دہشتگرد ہیں انکے حوالے سے نواز حکونت کی کیا پالیسی ہے ؟ کہیں تو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تکفیری دہشتگرد علیٰ الاعلان پاکستان میں ہونیوالے تکفیری دہشتگردانہ حملوں کی ببانگ دہل حمایت کرتے نظر آتے ہیں تو کہیں خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں پھٹتے نظر آتے ہیں لیکن شریف برادران اور انکے ذاتی وزیر چوہدری نثار علی خان کےآشیرباد سے چلنے والے تکفیری مدارس اور ان تکفیری مدارس میں پلنے والے تکفیری دہشتگرد کسی کو نظر نھیں آتے ؟پاکستان میں دہشتگردی کرنا آسان ہوگیا ہے اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنا بہت مشکل ہوگیا ہے اور کراچی میں مارےاور ذخمی کئے جانے وہ لوگ ہیں جو اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کررہے تھے لیکن کراچی پولیس اور رینجرز نے ایسے افراد کو تکفیری دہشگردوں سے بھی ذیادہ برے طریقے سے اپنے تشدد کا نشانہ بنایا ہے