Uncategorized

اتحاد امت کے ذریعے تکفیری اور نجدی سوچ کا مقابلہ کیا جائے، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری، سینیر نائب صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی اور جنرل سیکرٹری مولانا مشتاق حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ آلِ یہود و آلِ سعودچکے نمک خوار عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور النصرہ کی جانب سےحبیبِ خداحضرت محمد مصطفیٰ(ص) کی نواسی بی بی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کےروزہ اقدس کے قریب کئے گئے خود کش دھماکےگریٹر اسرائیل کے منصوبے کا حصہ ہیں ،اور اس گریٹر اسرائیل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کائنات کی تمام ناسور قوتیںسعودی سہولت کاری میں یکجا ہوکر اسلام کے حقیقی پیروکاروں شیعہ و سنی کےمشترکہ مقدسات کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں، اس ناسور اور گندگی کیخلاف عالم اسلام کو اکٹھے ہونا ہوگا۔

34 ممالک کا اتحاد سعودی عرب کی مسجد امام علی رضا ؑ اور شام ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف خاموش کیوں ہے؟ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ مسلمانوں اور شعائر اللہ کے دشمن ہیں، جنہوں نے انبیائے کرامؑ، اہل بیت عظامؑ اور صحابہ رضوان اللہ علیہم کے مزارات مقدسہ کو مسمار کرکے اپنے یہودی آقاوں کو خوش کیا اور مسلمانوں میں تفریق اور اسلامی ورثے کو نقصان پہنچانے کا اسلام دشمن ایجنڈا مکمل کیا کیونکہ کوئی مسلمان تو ایسی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد تنظیمیں ایک عرصے سے سازشیں کر رہی تھیں کہ حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کو نقصان پہنچائیں مگر حزب اللہ کے مجاہدین کی مزاحمت کی وجہ سے انہیں ہمیشہ پسپائی اختیار کرنا پڑی، انشاءاللہ ان کی تباہی کا سفر جاری رہے گا، روضہ ہائے اقدس آباد اور مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز رہیں گے، تکفیریت کے خاتمے کے دن قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر دل خاتون حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے اپنے بھائی سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا میں شہادت کے بعد یزیدیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرکے دنیا کیلئے عبرت بنا دیا کہ آج اس کا کوئی نام لیوا نہیں، وہ گالی بن چکا ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ نجدی سوچ نے پہلے جنت البقیع کو مسمار کرکے اہل بیت اور صحابہ کرام کی توہین کے مرتکب ہوئے وہ مزید بھی غلیظ ارادے رکھتے ہیں، مگر اب انہیں مزید کسی قسم کی کارروائی نہیں کرنے دی جائے گی، اب امت بیدار ہے اور طاقتور بھی۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے ذریعے تکفیری اور نجدی سوچ کا مقابلہ کیا جائے گا، اس کیلئے شیعہ اور سنی کا اتحاد موجود ہے، جسے مزید مضبوط بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تکفیری سوچ نے مساجد، امام بارگاہوں اور اولیائے اللہ کے مزارات پر حملے کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی، انہیں ناقابل معافی گناہوں کے باعث اسلام اور ریاست پاکستان کے باغیوں کو اب سر چھپانے کیلئے کوئی غار بھی میسر نہیں آ رہی، یہ بھگوڑے پاک فوج کے ہاتھوں واصل جہنم ہو رہے ہیں، شام کی تکفیری دہشت گرد تنظیموں کا حشر بھی اسی طرح ہوگا، چاہے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب اس کی جتنی بھی سرپرستی کر لیں، انہیں تباہی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button