Uncategorized

وفاق نے رینجرز اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے اختیارات میں توسیع دی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔

رینجرز تکفیری دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور اغواکاروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ تکفیری دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف بھی کارروائی کرسکے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے مسئلے پر سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی کیوں کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات مشروط کردیئے تھے جسے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مسترد کرتے ہوئے رینجرز کے مکمل اختیارات کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button