Uncategorized

علامہ ساجد نقوی امام زمانہ (عج) کے نائب ہیں، ان کی بیعت کرنا واجب ہے، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ  علامہ سید ساجد علی نقوی امام زمانہ کے نائب اور پاکستان میں اللہ کی حجت ہیں، ان کی اطاعت اور بیعت کرنا امت مسلمہ پر واجب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ علامہ ساجد نقوی کو چھوڑ کرگئے تھے ان سے کہتا ہوں کہ ہمیں آپ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ، مگر آپ کو آج  اپنی غلطی تسلیم کرنا ہوگی، علامہ ساجد نقوی نے جس طرح سے امت مسلمہ کو متحد رکھا ہوا ہے وہ شاید آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔ واضح رہے کہ  علامہ شبیر میثمی  زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر رہے ہیں اور آج شیعہ علماء کونسل کے  سیاسی شعبہ کے سربراہ کے عنوان سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button