Uncategorized

ملتان، جے ایس او کے زیراہتمام شہید باقرالنمر کا چہلم 13 فروری کو منایا جائے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن (سورج میانی یونٹ) کے زیراہتمام شہید عرب شیخ باقرالنمر کے چہلم سلسلے میں ”شہید حریت” سیمینار 13 فروری کو منعقد ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق چہلم کی تقریب جامع مسجد جعفریہ سورج میانی ملتان میں منعقد ہوگی۔ سیمینار سے معروف عالم دین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی اور دیگر خطاب کریں گے۔ سیمینار میں شیخ باقرالنمر شہید کی خدمات پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ان کی عالم اسلام کے لیے کی جانے والی خدمات کو بیان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button