Uncategorized

طلباء کی تعلیمی مشکلات کو حل کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے، علامہ ساجد نقوی کی جے ایس او کو نصیحت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر عبداللہ رضا نے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد علی شاہ کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر عبداللہ رضا نے علامہ ساجد نقوی کی خدمت میں جے ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن کی ممبر سازی مہم کے حوالے سے کی گئی کوششوں کا ذکر کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے سربراہ نے کہا کہ آپ ایک طلباء تنظیم ہیں۔ آپ کا کام صرف مذہبی خدمت کرنا ہی نہیں بلکہ طلباء کا تعلیمی میدان میں بھرپور ساتھ دینا ہے۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ دنیاوی علوم کے حوالے سے کوئز مقابلہ جات کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کی تعلیمی میدانوں میں موجود مشکلات کا مداوا کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا آپ لوگوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button