Uncategorized

حکومتی نااہلی کی وجہ سے تکفیری دہشت گرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد ی عروج پر ہے اور حکمران اداروں کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے دہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ضلع کچہری میں دھماکہ کرنے والے تکفیری دہشتگرد بھارتی ایجنٹ ہیں،یہ وہی ہیں کہ جو روز اول سے ہی پاکستان کے مخالف رہے ہیں اور اب بھی یہ پاکستان کی مخالفت میں اتنا آگے بڑھ گئے ہیں کہ مظلوم عوام کا خون بہانے سے بھی پیچھے نھیں ہٹتے۔ اہلسنت رہنما نے موجودہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے پاک فوج کی قربانیاں ضائع نہ کرے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سول اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں کے نظریاتی حامیوں کو پکڑے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button