Uncategorized

نواز شریف کے اقتدارکا ایجنڈا ،بیرونی آقاؤں کی خوشنودی اور اپنے خزانے میں اضافہ ہے، نجمی عالم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نجمی عالم، ندیم بھٹو، لطیف مغل اور منظور عباس نے کہا ہے کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی اور اپنے خزانے میں اضافے کے مشترکہ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی جانب سے حکومت کا حاصل کرنے کا اصل مقصد اپنے اثاثوں میں اضافے اور اپنے بیرونی آقائوں امریکہ و سعودی کی خوشنودی حاصل کرنا ہوتا ہے۔ان مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے نواز شریف اپنے ایجنٹس کا سہارا لیتے ہیں

پاکستان میں امریکی و سعودی اہدافات کی تکمیل ہو یا ورلڈ بینک کے مفادات،پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں کی سہولت کاری ہو یا پاکستانی اثاثوں کی اونے پونے داموں میں خرید و فروخت ،اپنےبھائی بھتیجوں، بہنوں بھانجوں کے لئے سرکاری خزانے کی تقسیم ہو یا غریب محنت کش کے ہاتھوں سے ایک وقت کی روٹی چھیننا ، اپنا کمیشن بنانے کے لئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چائنا کے لیپ ٹاپ تقسیم کرنا ہو یا پنجاب میں جعلی اسکولوں کا جال بچھانا ان سب کےکاموں کی پلاننگ شریف برادران پہلے ہی کرکے رکھتے ہیں، اسکےعلاوہ انڈین حکومت کو خوش کرنے کے لئے افواجِ  پاکستان کی تضحیک کرنا، بلوچستان سمیت ملک کے دیگر شہروں باالخصوص سوات ،مالاکنڈ سمیت فاٹا میں انڈین دہشتگردی اور انڈین حکومت کی جانب سے انڈیا میں ہونیوالی دہشتگردی کے پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے پاکستان کے دشمن کی خاموش حمایت کرنا نواز شریف کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے

پاکستان آرمی کی جانب سے اسلام اور پاکستان دشمن تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب کے خلاف بولنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے پیچھے بھی شریف برادران کا پیسہ شامل تھا،حتیٰ کہ ابھی بھی جو لوگ اور سیاسی و مذہبی جماعتیں تکفیری دہشتگردوں انکے سہولت کاروں کے خلاف ہونیوالے آپریشن ضرب عضب کی مخالفت کررہے ہیں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اور تکفیریت کی تعلیم اور دہشتگردی کو فروغ دینے والے مساجد و مدارس باالخصوص اسلام آباد میں قائم تکفیری دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کےخلاف متوقع آپریشن کی مخالفت کررہے ہیں ان کے پیچھے بھی سعودی نواز لابی شامل ہے کہ جس کا پاکستان میں فرنٹ مین خود نواز شریف یا رانا ثناء اللہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button