Uncategorized

جے ایس او پاکستان تعلیماتِ آلِ محمد ؐ پھیلانے میں مصروف عمل ہے، وفا عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مدرسہ العصر فاؤنڈیشن حیدر آباد سندھ کی جانب سے منعقدہ عظمتِ شہداء کانفرنس سے مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان وفا عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء انبیاء کرام کے وارث ہیں، جو مسلسل دین مبین کی توسیع تبلیغ کے لے کوشاں ہیں، جن کی زحمات لائقِ تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں متوجہ کرتا ہوں قولِ معصومین ؑ ہے ’’عالم بنو یا طالب علم۔‘‘ جے ایس او پاکستان کے ممبر (طلباء) پورے پاکستان میں علماء کرام کی نگرانی میں تعلیماتِ آلِ محمد ؐ کا پیغام گلگت سے لے کر کراچی اور ملک کے ہر کونے میں پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button