Uncategorized

ملتان، علامہ ناصر عباس جعفری کی دربار حضرت شاہ شمس تبریز کے گدی نشین کی وفات پر اظہار تعزیت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ برصغیر کے عظیم روحانی بزرگ حضرت شاہ شمس تبریزی سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم سید نیئر عباس شمسی کے انتقال پر اُن کے بیٹے (موجودہ سجادہ نشین) اور معاون سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباس شمسی سے تعزیت اور افسوس کا اظہار۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ بعدازاں دربار کے مخادیم کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور خصوصی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر مخدوم سید طارق عباس شمسی نے اُنہیں حضرت شاہ شمس کی تاریخ کے حوالے آگاہ کیا اور ان کی اس خطے کے حوالے سے خدمت پر بریف کیا۔ دربار کے سجادہ نشین اور مخادیم کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس کی دستار بندی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button