کراچی، کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کے علاقائی ذمہ دار سمیت 4 تکفیری دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے علاقائی سرغنہ سمیت چار تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایڈیشنل آئی سی ٹی ڈی آئی جی عامر فاروقی نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران بتایا سی ٹی ڈی نے کچھ خفیہ اطلاعات ملنے پر کراچی کےمختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے اسلام دشمن پاکستان دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے علاقائی عہدیدار اور ایک کارکن سمیت چار تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے
اے آئی عامر فاروقی کے مطابق گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں میں سپاہ صحابہ کے علاقائی عہدیددار سمیت سپاہ صحابہ کے ہی ایک دوسرے تکفیری دہشتگرد اور کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے دیگر دو دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ کہ گرفتارتکفیری دہشتگردوں میں کالعدم جماعت کا کارندہ حنیف خان عرف فضل اللہ شامل ہے۔ ملزم نے 2002 میں ٹی ٹی پی سجنا گروپ میں شمولیت اختیار کی، جبکہ 2006 میں ایک حملے کے دوران چھ ایف سی اہلکاروں کو بھی شہید کیاتھا۔ ملزم 2013 میں کراچی آیا اور نیٹ ورک بنانے کی کوشش۔گرفتار ہونیوالے چاروں تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے کہ جو کراچی میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا