Uncategorized

گزشتہ روز مارے جانیوالے 12 تکفیری دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی کے علاقے پپری اور گڈاپ میں گذشتہ روز پولیس مقابلے میں مارے جانے والے 12 تکفیری دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ مارے جانے والوں میں تکفیری دہشتگردوں میں عبدالواہاب عرف عبداللہ، خلیل اللہ عرف گرین، اسماعیل عرف قاسم، سہیل عرف چشماٹو ،طاہر عرف بریگیڈ، طلحہ عرف ضرار، عبدالسلام عرف ٹارزن، زاہد حسین، بلال، حلیم اللہ منور اور وقاص کے نام شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے تکفیری دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی سے ہے، جن کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو معائنے کیلئے فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔ راؤ انوار نے کہا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے انعام تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button