Uncategorized

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماؤںکا مشترکہ بیان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اسلامی قوانین کی حفاظت کے لیے ہم ہر طرح کی قربانی دیں گے، یہ قوانین پاکستان کے نظریاتی تشخص کو ظاہر کرتے ہیں اور پاکستان کی نظریاتی سمت کو متعین کرتے ہیں، ملک کی سمت کو درست رکھنے کے لیے ان قوانین پر عمل درآمد اور ان کی حفاظت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیرنے ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والےاپنے ایک بیان میں کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحاد امت ملی یکجہتی کونسل کی جدوجہد کی اساس ہے۔ 27مارچ کو اسلام آباد میں قومی علماء و مشائخ کانفرنس اس جدوجہد کا تاریخی سنگ میل قرار پائے گی۔ ملک بھر سے علماء و مشائخ پورے عزم اور جوش خروش سے اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے ناسور کی بنیادی وجہ اسلامی احکام سے روگردانی ،کرپشن، کمزور حکمرانی اور اغیار کی مداخلت ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اس کے اسباب کا خاتمہ ضروری ہے۔ وسائل اور قومی دولت کی منصفانہ تقسیم سے ہی ملک امن و خوشحالی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ بیان میں دینی اقدار اور اتحاد ووحدت پریقین رکھنے والی قوتوں اور عوام سے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button