پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا دورہ کوہاٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ نے صوبہ خیبرپختونخوا کے دورہ کا آغاز کر دیا۔ کوہاٹ کے علاقہ کچئی میں دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کیا۔ ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام علامہ سبطین حسینی اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ کوہاٹ پھنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے استر زئی پایان  کے علاقہ حسن خیل میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فائونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے سلائی سنٹر کا دورہ کیا۔ طالبات سے گفتگو کی، اور ہاتھ سے بنی چیزوں کا مشاہدہ کیا۔  اس موقع پر دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفد کے ہمراہ سابق چیف جسٹس و صدر وحدت کونسل سید ابن علی سے ملاقات کی،اس موقع پر ان کے ہمراہ شوریٰ اعلی کے رکن علامہ اقبال بہشتی، علامہ سبطین حسینی ، علامہ ارشاد مطاہری سیکرٹری جنرل ضلع ہنگو حاجی علی داد سیکرٹری جنرل ضلع استر زئی بھی موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button