Uncategorized

حکومت کا شجاع خانزادہ حملہ کیس فوجی عدالت بھجوانے کا فیصلہ، ملزم قاسم معاویہ گرفتار ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ حملہ کیس فوجی عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ شجاع خانزادہ کے حجرے پر حملے کا مرکزی ملزم  اور سہولت کار قاسم معاویہ گرفتار ہے جب کہ باقی 4 ملزمان محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب سے مقابلے میں مارے جا چکے ہیں، سابق صوبائی وزیر داخلہ پر حملے کا منصوبہ القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی نے مشترکہ طور پر بنایا تھا۔ اتوار کو سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ حملہ کیس فوجی عدالت کو بھجوانے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے فائل ورک مکمل کر لیا اور صوبائی حکومت اپیکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں یہ کیس فوجی عدالت بھجوانے کے لیے منظوری لے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button