ایران میں اصلاح پسندوں نہیں انقلاب دوستوں کی فتح ہوئی ہے، علامہ قاضی نیاز نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز نقوی نے دختر رسول حضرت فاطمة الزہراء علیہا السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے ان کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے پیغمبر ﷺ کو یہ عظیم المرتبت صاحبزادی عطا کرکے عورت کی عظمت میں اضافہ کیا، عرب کے سنگدل معاشرہ میں عورت کے وجود کو ننگ و عار سمجھا جاتا تھا لیکن ام الحسنین کی ولادت کے وقت حضرت مریم،حضرت آسیہ اور دیگر جلیل القدر خواتین کیساتھ 2 حوروں کو جنت کے تحفوں کیساتھ ان کی والدہ ماجدہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ کے پاس بھیجا، جبکہ اس موقع پر مکہ نور سے منور ہو گیا، عورت درجہ اجتہاد تک جا سکتی ہے، مرجع تقلید بننے پر بھی کوئی پابندی قرآن و حدیث سے ثابت نہیں، عورت کو اسلام نے جس قدر حقوق دئیے ہیں اس کے بعد کسی مزید قانون کی ضرورت نہیں۔
علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاﺅن لاہور میں نماز جمعہ کے خطبہ میں علامہ نیاز نقوی نے عرب کے سنگدل معاشرے میں عورت کی بدبختی کا یہ عالم تھا کہ اس کے وجود کو ننگ و عار سمجھا جاتا تھا ایک شخص نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کے سامنے گیارہ بیٹیوں کو زندہ دفن کرنے کا اعتراف کیا، جناب سیدہ فاطمةالزہراؑ کی ولادت سے قبل مکہ کی عورتوں نے جب حضرت خدیجة الکبریٰ سے تعلقات منقطع کر لئے تھے تو اللہ نے بوقت ولادت حضرت مریم، حضرت آسیہ اور دیگر جلیل القدر خواتین کیساتھ دو حوروں کو جنت کے تحفوں کے ساتھ حضرت خدیجہ کے پاس بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے بیٹیوں کو رحمت قرار دیا، پیغمبر اکرم کے حکم سے مسلمان عورتیں حضرت فاطمتہ الزہرا ؑسے علم حاصل کرتیں، ان میں سے بعض صحابیات علم کے اعلیٰ مدارج پر فائز بھی ہوئیں۔ دختر رسول کی عظمت، قدر و منزلت کا اندازہ ان کی ایک کنیز حضرت فضہ کے علم و کمال سے کیا جا سکتا ہے جو روزمرہ زندگی میں بھی قرآن کے ذریعہ گفتگو فرماتی تھیں اور ایک اہم علمی مشکل حل کرنے پر خلیفئہ وقت کو اس کنیز کے علم و فضل کی داد دینا پڑی۔
علامہ نیاز حسین نقوی نے خواتین کے حقوق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ علمی ترقی، کمالات کے حصول کیلئے عورت پر کوئی پابندی نہیں، عورت درجہ اجتہاد تک جا سکتی ہے اور تبلیغ و نشر و اشاعت دین میں بھی اسے پوری آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا عورت کے مرجع تقلید نہ بننے کیلئے بھی قرآن و حدیث میں کوئی حکم نہیں بلکہ علمی نقطہءنظر کے مطابق ایک رائے اس کیخلاف بھی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے حالیہ منظور کردہ بل کے حوالے سے علامہ نیاز نقوی کا کہنا تھاکہ عورت کو اسلام نے جس قدر حقوق دئیے ہیں اس کے بعد کسی مزید قانون کی ضرورت نہیں۔ گزشتہ ہفتے ہونیوالے ایرانی انتخابات کے نتائج کا تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کی نفی کہ موجودہ قیادت کو کم ووٹ ملے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کامیابی حاصل کرنیوالی جماعتیں اور اراکین اسلام، ایران اور رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے وفادار ہیں۔