پاکستانی شیعہ خبریں

معاشرے میں خواتین کے حقوق غضب کئے جاتے ہیں،قانون سازی ضروری ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان  کے صوبائی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی ضلع جعفر آباد کے تنظیمی دورے پر ڈیرہ اللہ یار پہنچے تو ضلعی سیکریٹری جنرل سید شبیر علی شاہ کے زیرصدارت کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر علی آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اہل حق، ظالم، باطل اور طاغوت کی کثرت اور طاقت سے نہیں ڈرتے۔ کیونکہ انہیں اللہ تعالیٰ پر مکمل اعتماد ہوتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پیغام انبیاء  کی امین الٰہی جماعت ہے، جو عصر حاضر کی فرعون صفت طاغوتی قوتوں سے نبرد آزما ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین مقدس اسلام خواتین سمیت معاشرے کے تمام مظلوم طبقات کے حقوق کا علمبردار ہے، پاکستان میں خواتین کو میراث سمیت کئی مسائل کا سامنا ہے۔ معاشرے میں خواتین کے حقوق غضب کئے جاتے ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لئے قانون سازی ضروری ہے، مگر یہ قوانین اسلامی تعلیمات سے متصادم نہیں ہونے چاہیئں۔ پنجاب اسمبلی کو خواتین بل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پیش کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مکافات عمل کا شکار ہے، مصطفیٰ کمال نے جن حقائق کی نشاندہی کی ہے، اس سے اس ملک کا ہر باشعور شہری واقف ہے۔ ایم کیو ایم میں جمہوری اقدار کی حامل انقلابی اصلاحات ضروری ہیں۔ تقریب سے صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی مولانا برکت علی مطھری، اسکاوٹس چیف منصب علی بروہی، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button