Uncategorized

جے ایس او ڈاکٹر شہید نقوی کے مشن کی وارث جماعت ہے، عبداللہ رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے ڈویژنل صدر راولپنڈی عبداللہ رضا کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او پاکستان کے رکن نظارت علامہ عارف حسین واحدی سے ملاقات کی۔ راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ڈاکٹر شہید کی قیادت سے دلی وابستگی اور محبت سے نوجوانوں کو آشنا رکھنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ مرکزی صدر جے ایس او پاکستان وفا عباس نے ڈاکٹر شھید نقوی کے مشن کو جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جے ایس او پاکستان کے جوان نظریاتی جوان ہیں، جو اپنے شہید ڈاکٹر کے راستے پر چلتے ہوئے خون کا آخری قطرہ بھی دینے کے لئے آمادہ و تیار ہیں۔ ملاقات میں مکتب تشییع کو پاکستان میں درپیش چیلنجز کا بغور جائزہ لیا گیا اور پاکستان میں سکیورٹی کے نام پر طلباء کی فیسوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا، نظام تعلیم میں ذاتی پسند ناپسند، آئے روز تعلیمی اداروں میں حکومتی اثر و رسوخ اور طلباء کے مسائل کے حل کے لئے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ راولپنڈی کے ڈویژنل صدر عبداللہ رضا نے امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد اور مظلومین جہاں سے اظہار یکجہتی کیلئے 15 مئی کو راولپنڈی میں جے ایس او کی طرف سے ایک عظیم الشان کانفرنس کروانے کا بھی اعلان کیا، جس میں ملک بھر سے تمام جماعتوں کے قائدین کو بلایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button